نئی دہلی ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن کمی کی گئی ہے ۔ دہلی ، ممبئی ، چینائی اور کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 9 پیسے کی کٹوتی کی گئی ۔ اس طرح مسلسل چوتھے دن یہ کمی لائی گئی ہے ۔ اب دہلی میں فی لیٹر پٹرول 78.20 روپئے میں دستیاب ہے جب کہ ڈیزل 69.11 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔۔