نئی دہلی،21اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ملک میں پٹرول کی قیمت آج اب تک کی دوسری سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ۔ ملک کی سب سے تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قومی دارالحکومت میں جمعہ کو پٹرول 74روپئے 8پیسے فی لیٹر تھا جسکی قیمت ہفتہ کو 13پیسے بڑھ کر 74روپئے 21پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔یہ 14سے 30ستمبر 2013ء کے بعد سے سب سے اونچی سطح ہے جب دہلی میں پٹرول 76روپئے 6پیسے فی لیٹر تھا۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 82روپئے 6پیسے فی لیٹر رہی ۔اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں بھی یہ ستمبر 2013ء کے بعد سب سے اونچی سطح پر ہے ۔ڈیزل پہلے سے ہی اب تک کی اونچی سطح پر ہے ۔قومی دارالحکومت میں آج اسکی قیمت 65روپئے 46پیسے فی لیٹر اور ممبئی میں 69روپئے 70پیسے فی لیٹر رہی ۔