نئی دہلی17مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں پٹرول کی قیمتیں دو دن مستحکم رہنے کے بعد جمعہ کو کم ہوئے جبکہ ڈیزل مسلسل دوسرے دن مہنگا ہوگیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملی اطلاعات کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول آٹھ پیسے سستا ہوکر 10ء71 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل پانچ پیسے مہنگا ہوکر 96ء65 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔پٹرول کی قیمت کولکتہ اور ممبئی میں بھی آٹھ آٹھ پیسے کم ہوئی اور وہاں یہ بالترتیب 17ء73 روپے اور 71ء76 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔ چنئی میں پٹرول 9 پیسے سستا ہوکر 79ء73 روپے فی لیٹر رہا۔ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں پانچ پیسے کے اضافے کے ساتھ 71ء67 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ ممبئی اور چنئی میں یہ چھ چھ پیسے کی مہنگائی کے ساتھ بالتریب 11ء69 روپے اور 72ء69 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔