پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ

نئی دہلی 28مئی (سیاست ڈاٹ کام )پٹرل اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے راحت ملتی نظرنہیں آرہی ہے ۔ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 15پیسے اور بڑھ کر 86روپئے فی لیٹر پارکرگئی ۔ڈیزل کی قیمت11پیسے کے اضافہ کے ساتھ73روپئے 64پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔پچھلے 15دن سے دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔اس دوران پٹرول کی قیمت 3روپئے 64پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3روپئے 24پیسے بڑھ چکی ہے ۔دہلی میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آج بالترتیب 69روپئے 17پیسے اور 78روپئے 27پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئیں ۔کولکاتہ اور چنئی میں قیمتیں بالترتیب 80روپئے 91پیسے اور 71روپئے 72پیسے اور 81روپئے 26پیسے اور 73روپئے 3پیسے فی لیٹر ہوگئیں ۔