نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کو بھی جی ایس ٹی کے تحت لایا جائے ۔ تاکہ اس پر من مانی منافع حاصل کرنے کو روکا جاسکے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے سیاسی مفادات سے زیادہ نئے ٹیکس اصلاحات پر غور کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے ٹوئٹر پر سلسلہ وار پیام پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر جی ایس ٹی کا بوجھ کم کرنے کیلئے انہوں نے جو فیصلے کئے ہیں وہ انتخابی مفادات کے پیش نظر ہے ۔