پٹرول اور ڈیزل پر عائد اکسائیز ڈیوٹی برقرار

نئی دہلی۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر عائد اکسائیز ڈیوٹی میں حالیہ اضافہ سے دستبرداری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ مملکتی وزیر فینانس مسٹر جینتی سنہا نے آج پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ۔ جب یہ سوال کیا گیا کہ حکومت اکسائیز ڈیوٹی میں حالیہ اضافہ سے دستبرداری اختیار کرنے کی تجویز رکھتی ہے ؟ انہوں نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل پر اکسائیز ڈیوٹی میں حالیہ اصافہ سے حکومت کوجدید مالی سال کے دوران 10,500 کروڑ کی آمدنی حاصل ہوگی۔ جبکہ اکسائیز ڈیوٹی ایک لیٹر ڈیزل ( غیر برانڈیڈ) پر 5.96 روپئے اور برانڈیڈڈیزل پر 8.25 روپئے کے علاوہ غیر برانڈیڈ فی لیٹر پٹرول پر 12.95 روپئے اور برانڈیڈ پر 14.10 روپئے عائد کی گئی ہے۔