نئی دہلی،15ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول ۔ڈیزل کی روزانہ بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کو راحت ملتی نظر نہیں آرہی۔ ملک کے چار اہم شہروں دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں آج پٹرول کی قیمت میں 34سے 36پیسے اور ڈیز ل کی قیمت میں 24 سے 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے مطابق کاروباری شہر ممبئی میں پٹرول، 34پیسے مہنگا ہوکر 89.01روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ وہیں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 78.07روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 35 پیسے بڑھ کر 81.63روپے اور ڈیزل 24 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 73.54روپے فی لیٹر پر رہا۔ کولکتہ میں بھی پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 24پیسے مہنگا ہوا اور بالترتیب 83.49روپے اور 75.39روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔