پٹرول ، ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی سے اقتصادی فکرمندی میں اضافہ : رپورٹ

نئی دہلی ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں کٹوتی کرنے سے متعلق حکومت کا فیصلہ صارفین کیلئے راحت ثابت ہوگا کیونکہ اس سے سی پی آئی افراط زر میں لگ بھگ 8-9 اساسی پوائنٹس کی کمی واقع ہوگی لیکن معیشت کے اقتصادی تشویش والے پہلے بڑھیں گے۔ نومورا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گلوبل فائنانشیل سرویسیس کے بڑے ادارے کے مطابق اس فیصلہ سے اس جوکھم میں مزید اضافہ ہوگا کہ حکومت رواں مالی سال کیلئے مقررہ اپنا اقتصادی خسارہ کے ٹارگٹ کی تکمیل شاید نہیں کر پائے گی۔ نومورا نے اپنے تحقیقی تجزیہ میں کہا کہ پہلے ہی اضافہ مصارف اور کم تر غیرمحاصل آمدنی کے سبب مالی صورتحال تنگ ہے اور اب اس فیصلہ سے یہ اندیشہ بڑھ گیا ہیکہ حکومت 2017-18ء کے اپنے مالی خسارہ کے ٹارگٹ 3.2 فیصد جی ڈی پی کی تکمیل شاید نہیں کرپائے گی۔
چوٹی کٹنے کے واقعات سے کشمیری پریشان
سرینگر ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں صنف نازک ان دنوں پریشانی میں مبتلا ہیں جس کا سبب چوٹی کٹنے کے واقعات میں روزبروز اضافہ ہے۔ گذشتہ 3 ہفتوں میں وادی کے کئی حصوں سے ایسے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ واقعات زیادہ تر جنوبی کشمیر کے اضلاع کلگام اور اننت ناگ میں پیش آئے جبکہ ریاست کے دیگر حصوں بشمول سرینگر میں اکا دکا کیس درج کئے گئے۔ پولیس کے عہدیداروں نے کہا کہ وادی میں اس طرح کے تقریباً 50 واقعات پیش آئے ہیں لیکن یہ بھی کہا کہ انہیں بڑھاچڑھا کر پیش کیا جارہا ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیکن پولیس نے چوٹی کاٹنے کے واقعات کے بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں اور 24 گھنٹے ہیلپ لائنس ان واقعات کی تحقیقات کیلئے ہر ضلع میں کام کررہے ہیں۔ تاہم پولیس عوام بالخصوص خواتین کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی ہیں۔