پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ دہلی میں آج ڈیزل26 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 68 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔دہلی میں ڈیزل 68.08 فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 76.87 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ممبئی پیٹرول اور ڈیزل کا سب سے مہنگا تجارتی شہر ہے یہاں پٹرول کی قیمت 84.70 روپے ہے اور ڈیزل 72.48 روپے فی لیٹر ہے جبکہ کولکتہ میں، ڈیزل کی قیمت 70.63 روپیہ اور پیٹرول 79.53 روپے فی لیٹر ہے ۔ چنئی میں ڈیزل کی قیمت 71.87 روپے اور پٹرول 79.79 روپے فی لیٹرہے ۔گزشتہ چند برسوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر گھریلو سطح پر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ تیل کمپنیاں عالمی مارکیٹ کی بنیاد پر تیل کی قیمت طے کرتی ہیں۔