بھوبنیشور ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم ایک خاندان کے دو افراد ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے جبکہ پٹاخوں کا ایک دھماکہ اس وقت ہوا جبکہ وہ اپنی قیامگاہ میں جو شہر کے مضافات میں واقع ہے، پٹاخے بنانے میں مصروف تھے۔ مہلوکین کی شناخت بحیثیت گیانا رنجن مشرا اور اس کی بیوی پریہ مشرا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ یہ خاندان اپنی قیامگاہ دیہات نواشاہی میں دیوالی کیلئے پٹاخوں کی تیاری میں مصروف تھا۔ ایک پٹاخہ دھماکہ سے پھٹ پڑا اور آگ تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیل گئی اور زبردست دھماکہ ہوا۔ اس جوڑے کی نعشیں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی تھیں۔