پُرتشدد گاؤرکھشکوںکیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ وزیراعظم مودی نے ریاستوں کو ہدایت کی ہیکہ تشدد میں ملوث گاؤ رکھشکوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن جاوید علی خاں کے اس تحریری سوال پر کہ آیا حکومت نے وزیراعظم مودی کی طرف سے 6 اگست 2016ئ، 30 جون اور 16 جولائی 2017ء کو دیئے گئے بیانات کا آیا حکومت نے کوئی نوٹ لیا ہے، مملکتی وزیرداخلہ ہنس راج گنگارام آہیر نے کہا کہ ’’قابل احترام وزیراعظم یہ کہہ چکے ہیں کہ گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد میں ملوث ہونے والے سماج دشمن عناصر کیخلاف ریاستوں کو سخت ترین کارروائی کرنا چاہئے‘‘۔ آہیر نے کہاکہ دستور کے ساتویں جدول کے تحت پولیس اور امن و ضبط ریاستوں کے دائرہ کار میں آئے ہیں چنانچہ ریاستیں ہی اپنے قانون نافد کرنے والے اداروں کے ذریعہ مجرمین کیخلاف مقدمات درج کرنے استغاثہ کی کارروائی، جرم کی تحقیقات اور انہیں سزاء دلانے کی ذمہ دار ہوتی ہیں، تاہم وزارت داخلہ وقفہ وقفہ سے ریاستوں کیلئے مشاورتی نوٹ بھی جاری کیا کرتی ہے۔