بیجنگ۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین نے ایک ناکارہ انسنریٹر کی ازسرنو تعمیر کے منصوبہ کو پُرتشدد احتجاج کے بعد ترک کردیا جس میں کئی احتجاجی مظاہرین اور ملازمین پولیس زخمی ہوگئے تھے۔ یہ پلانٹ عوام کی تائید کے بغیر تعمیر نہیں کیا جائے گا اور اس کے لئے مقامی طریقۂ کار پر عمل کیا جائے گا۔ شہر کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے صدر ژووینگوانگ نے کہا کہ عوام کی جانب سے اس پراجکٹ کی شدت سے مخالفت کی جارہی ہے، کیونکہ اس سے آلودگی میں اضافہ ہونے اور کئی امراض کے پھوٹ پڑنے کا اندیشہ تھا۔ ماحولیات سے مربوط احتجاجی مظاہروں میں شدت پیدا ہونے کی وجہ سے حکومت نے منصوبہ ترک کردیا۔