پوکھرن تجربات کی سالگرہ 1998ء کی قیادت اور سائنسدانوں

کی وزیراعظم مودی کی ستائش ، میڈیا کیلئے علاقوں کا تعین
نئی دہلی ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے پوکھرن تجربات کے 11 مئی 1998ء دھماکوں کی سالگرہ کے موقع پر سائنسدانوں اور 1998ء کی اٹل بہاری واجپائی کی قیادت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کئی اقدامات کررہی ہے تاکہ ماحولیاتی نظام کے سلسلہ میں نمایاں تحقیق کی جائے۔ وزیراعظم نے جو نیپال کے دورہ پر ہیں ایم آئی بی ایشیاء میڈیا چوٹی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں تیقن دیا کہ بین الاقوامی تعاون سے میڈیا بزنس کیلئے سازگار حالات والے علاقوں کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ہندوستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کی حیثیت سے اپنا مقام پیدا کررہا ہے جس میں لیبیا بزنس کیلئے حالات سازگار ہوں گے۔ سرینگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم مودی شیرکشمیر زیرعلوم و ٹیکنالوجی یونیورسٹی جموں کے جلسہ تقسیم اسناد سے 19 مئی کو خطاب کریں گے۔ آئندہ ہفتہ کو 3 بجے اس جلسہ تقسیم اسناد کا آغاز متوقع ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے اس کا انکشاف کیا۔وزیراعظم نے گورنر ووہرا کی درخواست بحیثیت مہمان خصوصی جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرنے کی قبول کرلی ہے۔