پوپ نے مشرق وسطیٰ کے قاصدین کو طلب کیا

وٹیکن سٹی، 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسیس نے مشرق وسطیٰ کے اپنے سفیروں کو 3 روزہ اجلاسوں کیلئے طلب کیا ہے تاکہ اسلامی جنگجوؤں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے عیسائیوں کا بہتر تحفظ کرنے کی کوشش کی جاسکے۔ فرانسیس نے آج کے سیشن میں شرکت کی جس نے مصر، اسرائیل اور فلسطینی علاقہ جات، اردن اور عراق، لیبیا، شام اور ترکی سے وٹیکن کے قاصدوں کو یکجا کیا۔ ان کے ساتھ اعلیٰ بیوروکریسی کے مختلف سربراہان شامل ہوئے۔ فرانسیس نے شام اور شمالی عراق میں مسلم جنگجوؤں کی جانب سے عیسائیوں پر ظلم و ستم کی مذمت کی اور کہا کہ ان کی پیشقدمی کو روکنا واجبی ہے۔ قبل ازیں اس ہفتہ ان کے نمبر دو کارڈینل پیٹرو پارولین نے یو این جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ ’’طاقت کا متناسب استعمال‘‘ کرتے ہوئے ہمہ رخی مداخلت جائز اور ہنگامی ہے۔