فیلاڈلفیا۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپ فرانسیس اور ہزاروں افراد کی چہیتی ملکہ سیئول اینڈریو بوسیلی اور اپنی فنکاری کا مظاہرہ کرنے والے دیگر افراد فیلاڈلفیا میںایک ہی شہ نشین پر نظر آئے ۔ اس تقریب کا اہتمام ویٹکن نے کیا تھا اور اس کے سرپرست عالمی اجلاس برائے خاندان تھے جنہوں نے فرانسیس کو اس شہر کے دورہ کی دعوت دی تھی ۔ فیسٹول میں گیت ‘ دعائیں اور مختلف ممالک کے عوام کے پُرمسرت فقرے اورخاندانی زندگی کو درپیش چیلنج بشمول ارجنٹائن کا ایک جوڑا جو اپنی شادی کی 60ویںسالگرہ منا رہا تھا ‘ پیش کئے گئے۔