واشنگٹن۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہو ئی گفت و شنید کے دوران شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام پر بھی بات چیت کی۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دنیا میں نیوکلیئر ہتھیاروں کو کم کرنے پر بھی غو ر وخوض کیا گیا۔وائٹ ہاؤس میں منگل کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے لئے اپنے نیوکلیئرہتھیار ختم کرنے کی کوئی خاص وقت کی حد نہیں ہے اور اس معاملے کو لے کر کوئی جلد بازی کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔قابل غور ہے کہ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں پیر کو ٹرمپ اور صدر روس ولادیمیر پوٹن کے درمیان ایک تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں قائدین نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔