حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز) تلگو اداکار و جنا سینا پارٹی سربراہ پون کلیان کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ٹی وی چیانلس کے خلاف مسلسل غلط بیانی و بے بنیاد الزامات پر چیانلس انتظامیہ نے پولیس بنجارہ ہلز میں شکایت درج کروائی تھی۔ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ رکن جی راجیش نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو قابل اعتراض ہونے پر شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ پون کلیان میڈیا کے خلاف غلط بیانی کررہے ہیں اور انکے حامی میڈیا نمائندوں کو دھمکی آمیز کالس کررہے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔