پون کلیان کا اے پی میں اثر ؟

امراوتی ۔28 مارچ (پی ٹی آئی) مشہور تلگو فلم اسٹار پون کلیان اپنی پارٹی جن سینا کے تعلق سے بڑے دعوے کررہے ہیں جس کی وجہ شاید سی پی آئی ، سی پی ایم اور بی ایس پی کیساتھ آندھرا پردیش میں ان کا اتحاد ہے۔ 47 سالہ ایکٹر فی الواقع کتنا انتخابی اثر مرتب کرینگے ، یقین سے نہیں کہا جاسکتا کیونکہ سابق میں چرنجیوی توقع سے کم تر مظاہرہ کرچکے ہیں۔