حیدرآباد 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام )ہندو راشٹر سینا تنظیم کے سربراہ دھننجے دیسائی کو ایک 28 سالہ مسلمان آئی ٹی ماہر محسن شیخ کے قتل کے الزام میں چار دن کی پولیس تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ دیسائی پر قتل اور سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اسے اڈیشنل سشن جج کی عدالت میں کل پیش کیا گیا تھا ۔ مجسٹریٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جج نے دیسائی کو چار دن کی پولیس تحویل میں دیدیا تاکہ اس سے پوچھ تاچھ کی جاسکے ۔ عدالت نے کہا کہ جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے تحقیقات ضروری ہیں۔