سرینگر ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمرعبداللہ نے آج پاکستان کی جانب سے خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے وقت پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیردفاع ارون جیٹلی عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کے اولین دورہ پر آنے والے ہیں۔ کیا یہ صرف ایک اتفاق ہے کہ وزیردفاع کے دورہ سے عین پہلے پاکستان میں جن بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ پاکستانی فوجیوں نے ہندوستانی چوکیوں پر زبردست فائرنگ اور شلباری کی۔ ضلع پونچھ میں خط قبضہ پر یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ایک اور واقعہ تھا۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی نمایاں حیثیت رکھتی ہے کیونکہ شہری علاقوں میں شلباری کی گئی۔ بعض مویشی ہلاک ہوگئے۔