سری نگر،20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی شب کو فوج کا ایک پورٹر بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کا ایک پورٹر مینڈھر کی طرف جارہا تھا کہ رانی گلی کے قریب ٹارکوندی میں اچانک ایک بارودی سرنگ پر قدم رکھا جس کے دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوا۔