پونچھ سیکٹر میں پاکستانی خلاف ورزیاں ، تجارت معطل

جموں ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خط قبضہ پر سرحد پار تجارت آج سے معطل کردی گئی جبکہ پاکستانی فوج نے خط قبضہ پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیاں اور بلااشتعال مارٹر شلباری اور ہلکے اسلحہ سے فائرنگ کی۔ تجارتی مرکز کی عمارتوں پر چارکنڈاباغ کے علاقہ میں نقصان پہنچا۔ ان سے چند شیل ٹکرائے تھے۔ ان میں ایک ایکسرے اسکیاننگ مرکز بھی شامل ہے۔ فرید کوہلی نے کہا کہ شلباری 12:30 بجے دوپہر کی گئی جبکہ لاریوں کی اسکیاننگ کا عمل تقریباً پورا ہوچکا تھا۔