پولیوشن کنٹرول بورڈ میں 63جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے پولیوشن کنٹرول بورڈ میں 8 مختلف زمروں کے تحت 63 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔ کمیشن کے اِس اعلامیہ کے بموجب 12 فروری سے 7 اپریل تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔اِس دوران کمیشن نے گروکل اسکولس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا شیڈول بھی اپنی ویب سائٹ پر پیش کردیا ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی تواریخ اور امتحانات کا تفصیلی شیڈول بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔