وارسا۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 21 افراد پولینڈ میں اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ گیا۔ یہ ملک میں مہلک شدید سردی کا ایسا دور ہے جو کبھی کبھی دیکھا جاتا ہے۔ حکومت کے بموجب گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دن قبل 9 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس طرح سردی سے مربوط ہلاکتوں کی جملہ تعداد یکم نومبر سے اب تک 39 ہوگئی ہے۔