حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت نے محکمہ پولیوشن کنٹرول بورڈ ریاست تلنگانہ میں 65 مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری دی ہے اور بتایا کہ تقررات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ عمل میں لانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ 65 جائیدادوں پر تقررات کے لیے حکومت کے فیصلہ کی روشنی میں 26 اسسٹنٹ انویرائنمنٹل انجینئر ، 24 انالسٹ گریڈ II جائیدادوں کے علاوہ دیگر زمرہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔