پولیس گارڈس کی موجودگی میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل

ینگون ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں کئی روہنگیا نسل کے اقلیتی مسلمانوں کو پولیس گارڈس کی موجودگی میں ہجوم نے ہلاک کردیا۔ ریاست راکھین کے دارالحکومت سٹ وے کے ساحلی علاقہ میں یہ روہنگیا مسلمان کشتیوں کی خریداری کیلئے گئے تھے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے گروپ میں شامل ایک شخص نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو تشدد کے بغیر ان کی قیام گاہوں سے نکال باہر کرنا ناممکن تھا۔