پولیس کے مخبر ہونے کے شبہ میں چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹ نے دو افراد کو ہلاک کیا

رائے پور ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عہدیدار کے مطابق چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں نکسلائیٹس نے دو افراد کا اغواء کرکے ان کا بیدردی سے قتل کردیا۔ ان کا الزام تھا کہ یہ دو اشخاص پولیس کے مخبر تھے۔ دنتے واڑہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھی شیخ پلاوا نے کہا کہ 35 سالہ نہگاکرما اور بھیما مجاکی کی خون میں لت پت نعش پیر کو بچیلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پائی گئی۔