حیدرآباد۔/28 فبروری، ( پی ٹی آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج زور دیا کہ پولیس کے کام کاج میں انسانی ہمدردی کا پہلو ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں آئی پی ایس پروبیشنرس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی تشویشناک خلیج پائی جاتی ہے ۔ پولیسنگ میں سیاسی مداخلت نہیں ہونا چاہیئے۔