بنگلورو۔7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بیلاری سے تعلق رکھنے والی کانکنی کے شعبہ کی بڑی شخصیت اور سابق وزیر کرناٹک جی جناردھن ریڈی مفرور ہیں۔ جبکہ پولیس انہیں کروڑہا روپئے مالیت کی ایک رقمی معاملت کے سلسلہ میں تلاش کررہی ہے۔ یہ معاملت مبینہ طور پر ایک فرضی اسکیم سے جڑی ہے۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ سنٹرل کرائم برانچ پولیس ریڈی کے قریبی مددگار علی خاں کو بھی ڈھونڈ رہی ہے جنہوں نے بتایا جاتا ہے کہ ایمبیڈنٹ مارکٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سید احمد فرید کے ساتھ 20 کروڑ روپئے کی معاملت کی ہے۔ یہ کمپنی پونزیل اسکیم میں ملوث بتائی جاتی ہے۔