پولیس کانسٹبل کی مبینہ فائرنگ میں ایڈوکیٹ زخمی

الہ آباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں آج پیش آئے فائرنگ کے واقعہ ایک ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں پر سنگباری اور توڑ پھوڑ کردی ۔ پولیس ترجمان مرتنجئے مصرا نے بتایا کہ یہ واقعہ آج 2 بجے دن پیش آیا ۔ فائرنگ میں زخمی ایڈوکیٹ محمد نبی کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اگرچیکہ مصرا نے حملہ آواروں کی شناخت کی تصدیق نہیں کی لیکن عینی شاہدین نے ادعا کیا کہ حملہ آوار ایک پولیس اہلکار شیلندر سنگھ تھا جس کے ساتھ زخمی ایڈوکیٹ کی خصومت تھی ۔ اس واقعہ کے بعد وکلاء نے پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں پر سنگباری کردی اور عدالت میں ٹھہری ہوگئی گاڑیوں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ۔ ڈسٹرکٹ کورٹ کے اطراف و اکناف پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے جو کل کلونل گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہے ۔ اطلاع ملنے پر سینئیر عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر حالات پر قابو پالیا ۔