پولیس کانسٹبلس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سنٹرل پولیس فورسز سی آر پی ایف / سی آئی ایس ایف میں پولیس کانسٹبلس کے 55 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن ملک گیر سطح پر امتحان رکھا ہے ۔ میٹرک کامیاب امیدوار اس کے اہل ہیں ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 6 بجے شام تک ہے اس کے لیے اہل امیدوار ایس ایس سی میمو / آدھار کارڈ زیراکس اور دو عدد فوٹوز کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہو ۔ مسابقتی امتحان 100 آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات کا ہوگا ۔ اس کا ماڈل ٹسٹ اور گائیڈنس لکچر اتوار 30 ستمبر کو 11 بجے رکھا گیا ہے ۔۔

کونسل برائے فروغ اردو و صحافت
ذرائع ابلاغ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : کونسل برائے فروغ اردو صحافت و ذرائع ابلاغ کا ایک اجلاس 30 ستمبر کو کونسل آفس پرانی حویلی پر جناب ایم اے صدیق صدر کونسل کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ جس میں مجوزہ انتخابات کے بارے میں غور و خوض کرنے کے علاوہ کونسل کے سالانہ پروگرامس پر غور و خوض کیا جائے گا ۔۔