منے پولیس ( امریکہ ) ۔24جون ( سیاست ڈاٹ کام ) منے پولیس کی پولیس نے کہا کہ عہدیداروں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو بندوق سے شہر کی سڑک پر نکلتے ہوئے فائرنگ کررہا تھا ۔ فیس بک کے اپنے صفحہ پر بیان جاری کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ 5:30بجے شام ( مقامی وقت ) پر کل پیش آیا ۔ عہدیداروں نے کہاکہ 911 پر دو فون کالس وصول ہوئی تھیں کہ ایک شخص اپنی بندوق سے ہوائی اور زمینی فائرنگ کررہا ہے ۔ جب عہدیدار وہاںپہنچے تو انہوں نے مشتبہ شخص کا تعاقب کیا اور اسے گولی مار کر ہلاک کردیا ۔