جلسہ یوم شہداء سے عبدالستار مجاہد، اسلام الدین مجاہد و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔22 ستمبر (راست) پولیس ایکشن کا واقعہ ہوئے آج 70 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی ہمارے بزرگ آنکھوں دیکھے حال کو بیان کرتے ہوئے خون کے آنسو روتے ہوئے لرز جاتے ہیں اور ان کو ایک قیامت صغریٰ سے تعبیر کرتے ہیں جس میں لاکھوں بے قصور مسلمانوں کا قتل عام کیا جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔ 13 تا 17 ستمبر 1948ء کو پانچ دن کے مختصر عرصہ میں کم و بیش 5 لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل انڈیا مسلم لیگ تلنگانہ و صدر پولیس ایکشن میموریل کمیٹی عبدالستار مجاہد نے کیا اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت 1948ء کے سکھ برادری کے قتل عام بضمن اندرا گاندھی قتل ہوا تھا ایک چھوٹی اقلیت سکھ برادری سے معافی چاہی اس طرح ہندوستان کی ایک بڑی اقلیت مسلمانوں سے بھی 1948ء کے پولیس ایکشن پر معافی چاہنا ہوگا اور پنڈت سندر لعل پٹوا کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کر نا ہوگا۔