جنیوا / نئی دہلی 14 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو آج امریکہ کے خلاف پولٹری تحدیدات پر ڈبلیو ٹی او میں ایک مقدمہ میں شکست ہوگئی ۔ متعلقہ پیانل نے اپنی رولنگ میں کہا کہ ہندوستان کا موقف بین الاقوامی اصولوں پر غیر مستقل ہے ۔ ہندوستان کو ڈبلیو ٹی او پیانل کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے 60 دن کا وقت دستیاب ہے ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ محکمہ افزائش مویشیان سے مشاورت کے بعد اس فیصلے کے خلاف اپیل کے تعلق سے فیصلہ کیا جائیگا ۔