پولاورم سے رائلسیما کو 100ٹی ایم سی پانی کی سربراہی: چندرا بابو

کڑپہ ۔25اپریل ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ پولاورم پراجکٹ کی تکمیل کے بعد ان کی حکومت دریائے گوداوری سے دریائے کرشنا کو رُخ مورتے ہوئے علاقہ رائلسیما کو 100ٹی ایم سی پانی سربراہ کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ پولاورم پراجکٹ پر ریاستی حکومت تاحال 2250کروڑ روپئے صرف کرچکی ہے ۔