پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسیس کا انٹرنس ٹسٹ

نئی دہلی۔/22ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کم ) نیشنل بورڈ آف اکزامنیشن کی جانب سے ملک گیر سطح پر 41شہروں میں پوسٹ گریجویٹ کورسیس کیلئے کامن میڈیکل انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جائے گا تاکہ داخلوں کے طریقہ کار میں یکسانیت پیدا کی جائے۔ وزارت صحت نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ قومی اہلیت و داخلہ امتحان (NEET) برائے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس5-13 ڈسمبر اور ڈینٹل کورسیس (MDS) کا انٹرنس ٹسٹ 30نومبر تا 3ڈسمبر ملک گیر سطح پر 41شہروں کے 86 مراکز پر منعقد کئے جائیں گے۔ یہ امتحان ، کمپیوٹر پر لیا جائیگا اور جس کے 300سوالات ایم بی بی ایس کے نصاب سے لئے جائیں گے۔
متھرا میں پنڈت دین دیال کی صد سالہ تقاریب
متھرا ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): بی جے پی سربراہ امیت شاہ اور پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ہیمامالینی یہاں 28 ستمبر کو آنجہانی پنڈت دین دیال اپادھیائے کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ایک جلسہ عام کو مخاطب کریں گے ۔ کمل کوشک ، جنرل سکریٹری پنڈت دین دیال اپادھیائے اسمرتی مہاتسو سمیتی ( میموریل کمیٹی ) نے بتایا کہ مذکورہ جلسہ میں آر ایس ایس کے ساکریاواہ مسٹر دتاتریے ہوسولے بھی شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنڈت جی کی یوم پیدائش تقاریب 5 دن تک منائی جائے گی ۔ اس موقع پر صحت مند گائیوں کا مقابلہ ، گیت بھجن ، رنگولی ، دنگل اور ریسلنگ ( کُشتی ) کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔