گنٹور /27 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) متحدہ آندھراپردیش کے حامیوں نے آج یہاں مرکزی ممکتی وزیر پورندیشوری کا گھیراؤ کیا جب وہ ایک خانگی تقریب میں شرکت کیلئے یہاں پہونچی تھیں۔ مظاہرین نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارتی عہدہ سے مستعفی ہوکر علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے خلاف جاری جدوجہد میں شامل ہوجائیں ۔ تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ بعد ازاں شریمتی پورندیشوری نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیما آندھرا کے تمام مرکزی وزراء ریاست کی تقسیم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں تقسیم کے خلاف ووٹ دیں گے۔