پودے لگانے ، عوام سے رکن اسمبلی رامچندر ریڈی کی اپیل

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( این ایس ایس) : خیریت آباد کے بی جے پی رکن اسمبلی سی رامچندر ریڈی نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے مکانات کے اطراف پودے لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلا لحاظ سیاسی وابستگی ملازمین اور ٹریڈرس کو بڑے پیمانہ پر شجرکاری پروگرام میں حصہ لینا چاہئے کیوں کہ زیادہ درخت ہوں گے تو ماحولیاتی توازن برقرار رہے گا ۔ رامچندر ریڈی نے خیریت آباد میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں شجرکاری پروگرام کا افتتاح کیا جس کا اہتمام ایناڈو گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔۔