ممبئی ۔ 30 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی نے آج الزام عائد کیا کہ مہاراشٹرا کی وزیر پنکج منڈے ضلع جالنہ میں ایک ڈیم کی تعمیر کیلئے دیئے جانے والے کنٹراکٹ میں اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قواعد کو مسخ کردیا ہے ۔ ضلع پربھنی میں بھی تعمیر کردہ ڈیم کیلئے ایک خانگی کمپنی کو کنٹراکٹ دیا گیا تھا۔ یہ کمپنی راشٹریہ سماج پکش کے رکن کی ہے جو بی جے پی زیر قیادت حکومت کی حلیف پارٹی ہے۔