کلکتہ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گرچہ حالیہ پنچایت انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے کلین سوئپ کیا ہے ۔تاہم جنگل محل علاقے میں ترنمول کانگریس کے مقابلے بی جے پی کی بہترین کاکردگی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے فلاحی اسکیموں پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔اور اس کے ساتھ ہی یہ سوال کھڑا کردیا ہے کہ2011کے بعد سے پورے علاقے پر مضبوط پکڑ بنانے والی ترنمول کانگریس کے ہاتھ سے یہ علاقہ نکل رہاہے ؟ ۔جنگل محل قبائلی اکثریتی علاقہ جو ریاست کے پرولیا، مغربی مدنی پور، جھاڑ گرام اور بانکوڑہ پر مشتمل ہے ۔سیاسی تجزیہ نگار سمجھتے ہیں کہ اس علاقے میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔جھاڑ گرام میں بی جے پی نے 329گرام پنچایت میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ترنمول کانگریس کو 372گرام پنچایت میں کامیابی ملی ہے ۔پرولیا کے بلرام پور میں بی جے پی نے 20پنچایت سمیتی میں سے 18پر کامیابی حاصل کرکے ترنمول کانگریس کے وجود پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ۔