واشنگٹن /5 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے ڈیفنس سکریٹری جیسے اہم عہدہ کے لئے ہندوستان کے حامی آسٹن کارٹر کو نامزد کیا ہے۔ اس سے ہند۔ امریکہ دفاعی تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ اوباما کے قریبی بااعتماد ساتھی 60 سالہ کارٹر نے اوباما نظم و نسق میں خدمات انجام دی ہیں۔