حیدرآباد 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ڈائرکٹر بی جی سدھارتھ ڈائرکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر کے مطابق مریخ آج یعنی بروز منگل زمین سے قریب ترین فاصلہ یعنی بروز منگل زمین سے قریب ترین فاصلہ یعنی 57-59 ملین کلو میٹر کی دوری پر آجائے گا اور دوبارہ یہ مشاہدہ 2035 ء میں کیا جاسکے گا۔ یہ نادر فلکیاتی واقعہ 26 ماہ کا کائناتی نظام ہے۔ ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق مریخ کے مخالف سمت کی بناء پر زمین اور سورج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے اور زمین سے مشاہدہ پر دونوں ایک ہی خط میں نظر آئیں گے۔ ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق سیارہ مریخ کا عام طور پر زمین سیف اصلہ 57.59 ملین کیلو میٹر ہوتا ہے جبکہ سب سے کم فاصلہ 55.7 ملین کیلو میٹر اور زیادہ سے زیادہ 401.3 ملین کیلو میٹر ہے۔ انھوں نے کہاکہ عام لوگ سادہ آنکھ کے ذریعہ غروب آفتاب کے بعد مریخ کا کئی ہفتوں تک مشاہدہ کرسکتے ہیں۔