پنجاب نیشنل بینک فراڈ کیس جیسلمیر میں نیرومودی کے خاندان کے 52.80 کروڑ کے ونڈ فارم کی قرقی

نئی دہلی۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ نے زائد از 2 بلین امریکی ڈالر پی این جی فراڈ کیس میں منی ڈانڈرنگ تحقیقات کے سلسلہ میں راجستھان کے جیسلمیر میں نیرو مودی کے خاندان کی ملکیت 52.80 کروڑ روپئے کے ونڈفارم کو قرق کرلیا۔ اس تحقیقاتی ایجنسی نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ اس نے 9-6MW Power کپاسٹی فارم (ملٹپل ونڈملز پر مشتمل) جس کے مالک سولار ایکسپورٹس اسٹیلرڈائمنڈس، ڈائمنڈیر یو ایس اور نیشنل مرکنٹائزنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کو منجمد کرنے پر پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت قرق کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ پہلے تین فرمس پنجاب نیشنل بینک نے مبینہ فراڈ کیس میں ملوث ہیں کیوں کہ انہیں بینک کی جانب سے دھوکہ دہی پر مبنی لیٹرس آف انڈر ٹیکنگ حاصل ہوئے تھے۔ ایف ڈی نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ اس نے کہا کہ اس اثاثہ کی مارکٹ قیمت 52.80 کروڑ روپئے ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے تاحال نیرو مودی کے 691 کروڑ روپئے سے زائد اثاثہ جات کو قرق کیا ہے۔