چندی گڑھ ۔ /30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے چند علاقوں میں آج 3.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ کا مبداء عرض بلد 30.4 شمال اور طول بلد 76 پر تھا ۔ لدھیانہ ۔ سنگرور کی سرحد سے زلزلہ کا آغاز ہوگا تھا ۔تاہم کسی بھی جگہ کوئی ہلاک نہیں ہوا ۔