پنجاب میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا پر عمل آوری

چندی گڑھ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کابینہ نے آج اصولی طور پر منظوری دے دی کہ ریاست میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا پر عمل آوری کی جائے جس کے ساتھ مرکزی حکومت کی اسکیم کے ذریعہ مجوزہ 14.96 لاکھ کے بجائے زائد از 42 لاکھ خاندانوں کا احاطہ ہوسکے گا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق کابینہ نے چیف سکریٹری کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو اس اسکیم پر 300 کروڑ روپئے کی تخمینی لاگت کے ساتھ عمل آوری کے لیے اختصادی قواعد کار طے کرے گی۔