چندی گڑھ۔3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کابینہ نے آج ’’پنجاب گھر گھر روزگار اور کاروبار مشن‘‘ کے قیام کو منظوری دی جس کا مقصد ریاستی حکومت کی روزگار مہم میں شدت پیدا کرنا ہے۔ چیف منسٹر امریندر سنگھ اس مشن کی گورننگ کونسل کے چیرمین رہیں گے۔ چیف منسٹر کی صدارت میں کابینی اجلاس کے بعد سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ مشن ایک سوسائٹی کے طور پر سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء کے تحت رجسٹر کیا جائے گا۔ حکومت کا مقصد ہے کہ ہر طالب روزگار کو پنجاب، ہندوستان یا بیرون ملک روزگار حاصل ہو۔