قرارداد منظور کرنے چیف منسٹر کو راہول گاندھی کی ہدایت
نئی دہلی ۔9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس راہول گاندھی نے چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ خواتین تحفظات قانون کی تائید میں پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کرکے مرکزی حکومت کو روانہ کی جائے ۔ راہول گاندھی نے یہ مکتوب مرکزی حکومت پر قانون منظور کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے روانہ کیا ہے ۔ اپنے مکتوب میں چیف منسٹر پنجاب نے کہا کہ راہول گاندھی نے راجیہ سبھا میں 108 ویں دستور ترمیمی بل 2010 ء کی منظوری کی اطلاع دی ، حالانکہ یہ پندرہویں لوک سبھا 2014 ء کی تحلیل کے ساتھ ہی برخواست ہوگیا تھا ۔ بل کی مخالفت کی وجہ سے اس موثر تبدیلی کی اُمید ختم ہوگئی تھی لیکن خواتین کی بہ اختیاری کے لئے قیادت کے کردار کی بناء پر 73 ویں دستوری ترمیم ممکن ہوئی اور ثابت ہوگیا کہ اس سے توجہہ منحرف کرنے والے غلط تھے۔