پناہ گزین بحران کیلئے سلامتی کونسل ذمہ دار : ہندوستان

اقوام متحدہ ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر پناہ گزینوں کا مسئلہ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کونسل نے اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو دیانتدارانہ طور پر پورا نہیں کیا کیونکہ سلامتی کونسل نے بین الاقوامی برادری سے اپنی سرحدیں پناہ گزینوں کیلئے بند نہ کرنے کی اپیل کی تھی اور نسلی منافرت اور بیرون ملک کے افراد سے نفرت کی تشہیر کرنے کے خلاف انتباہ دیا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نائب مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ سفیر بھگونت بشنوئی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگیاں بچانا، تحفظ فراہم کرنا اور انسانی اقدار کا پاس و لحاظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ سرحدوں کو کھلا رکھا جائے ناکہ بند رکھا جائے۔ دردمند ممالک کو چاہئے کہ وہ پناہ گزینوں کو ملنے والی مراعات کو کم کرنہ کریں۔ اگر مراعات سے استفادہ خود ان پر غالب آ گیا تو لازمی بات ہیکہ وہ ان مراعات کے حصول سے پناہ گزینوں کو باز رکھنے کی کوشش کریںگے۔ تاروں کی باڑھ بنا دینا اقوام متحدہ کے نظریہ کے ہی مغائر ہے اور یہ بھی اہم بات ہیکہ ہم نسلی منافرت اور بیرون ممالک کے باشندوں سے نفرت کے جذبہ پر کوئی بات ہی نہ کریں۔