وارسا،یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پولینڈ نے جرمنی کے ساتھ پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے سے متعلق کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان آرٹر لومپارٹ نے ہفتہ کو کہا کہ جرمنی کے ساتھ ایسے کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کئے گئے ہیں۔ جرمنی کے ایک سرکاری دستاویز کے مطابق پولینڈ ان 14 ممالک میں سے ایک تھا جس نے پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کے لئے کام کرنے کے اشارہ دئیے تھے ۔مسٹر لومپارٹ نے کہا کہ آنے والے پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے متعلق کسی نئے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں۔