اسلام آباد،3نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ کیا کہ پناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ایک رکنی کمیشن قائم کیا جائے گا جو پناما پیپرز میں سامنے آنے والے انکشافات کی تحقیقات کرے گا۔پناما گیٹ کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کا جج ہوگا اور اسے سپریم کورٹ کے اختیار حاصل ہوں گے ۔ایک رکنی کمیشن کے قیام کا حتمی فیصلہ 7نومبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائیگا۔